• news

انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، شکست خوردہ عناصر افواہیں پھیلا رہے ہیں: نوید قمر

 ٹنڈو محمد خان (آئی این پی ) وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہاہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کی افواہیں شکست خورہ عناصر پھیلا رہے ہیں، انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ وہ اتوارکویہاں یونین کونسل ملاکاتیار میں ٹی سی ایف اسکول اور ملاکاتیار روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعدازاںمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ نوید قمر نے کہاکہ 16مارچ کو حکومتی مدت پوری ہونے کے بعد 17مارچ سے نگران حکومت اپنا کام شروع کردے گی۔ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوام کے پاس جائیگی اور سرخرو ہوکر دوبارہ عوامی خدمت کا عمل جاری رکھے گی اور جو کام مکمل نہیں ہوئے انہیں مکمل کرائے گی۔ سندھ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام 20 تنظیموں پر بننے والے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن