• news

48 گھنٹے میں گورنر راج ختم، صادق عمرانی نئے وزیراعلیٰ بلوچستان ہونگے: ذرائع

کراچی+اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+آئی این پی) بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے اور صوبائی حکومت کی بحالی کا اعلان آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور بلوچستان کی پارلیمانی جماعتوں کے درمیان بیک چینل پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ صادق عمرانی ہوں گے۔ بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے اور صوبائی حکومت کی بحالی کا اعلان صدر مملکت کے دورہ ایران سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی بحالی کے بعد مسلم لیگ (ق) نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق نواب اسلم رئیسانی کی پاکستان واپسی کے بعد گورنر راج کے خاتمے، معطل صوبائی حکومت اور صوبائی اسمبلی کی بحالی کےلئے جوڑ توڑ شروع ہوز گیا، بلوچستان ہاﺅس میں معطل وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی، جمعیت علماءاسلام (ف)، بی این پی (عوامی ) اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی اور رہنماﺅں کے درمیان بات چیت اور صلاح مشوروں کا سلسلہ پورا دن جاری رہا جبکہ پیپلزپارٹی بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ دوسری طرف صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی ہدایت پرو فاقی وزیر سید خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن