• news

گھوٹکی: زہریلی مٹھائی کھانے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ‘بچوں اور خواتین سمیت 21 افراد کی حالت غیر

گھوٹکی (این این آئی)گھوٹکی کے نواحی گاﺅں میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ڈیرھ سالہ بچہ جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ شریف مہر کے حبیب اللہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ حبیب اللہ نے بچے کی چھٹی کے تقریب میں خوشی کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے گاﺅں والوں کو کھانے پر مدعو کیااور مٹھائی بھی تقسیم کی تاہم حبیب اللہ نہ جانتا تھا خوشی کے موقع پرتقسیم کی گئی مٹھائی موت کاپیغام لے آئےگی۔

ای پیپر-دی نیشن