• news

سارہ ایرانی اور کلارا ذاکوپالوا نے پری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چوتھے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی

کیلیفورنیا (اے پی پی) اٹلی کی سارہ ایرانی اور جمہوریہ چیک کی کلارا ذاکوپالوا پری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز، کیلیفورنیا میںجاری ڈبلیو ڈی اے ویمنز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں اٹلی کی سکستھ سیڈ سارہ ایرانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس یوہانا لارسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کلارا ذاکوپالوا نے سلواکیہ کی ڈومینگا کیبلکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے شکست دیکر چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن