• news

دورہ افریقہ کے دوران ٹیم بری طرح ناکام ہوئی : عامر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے پوچھنے کے علاوہ سلیکشن کمیٹی سے بھی پوچھ گچھ کی جائے جنہوں نے متوازن ٹیم کا انتخاب ہی نہیں کیا ہے۔ جمخانہ گرا¶نڈ باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ پر مصباح الحق کا ٹاس جیت کو جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینا حیران کن تھا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی اتنی بری جا رہی ہے۔ پہلے میچ میں بے شک قومی ٹیم کو شکست ہوئی تاہم کم بیک کرنے کی صلاحیت ٹیم میں موجود ہے، دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایک متوازن ٹیم کو میدان میں اتارنا ہوگا۔ سعید اجمل، حفیظ اور شعیب ملک کے ہوتے ہوئے چوتھے سپن با¶لر کی ضرورت نہیں تھی۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل ہتھیار با¶لنگ ہے لیکن ہم نے ان پر اعتماد کرنے کی بجائے بلے بازوں کی تعداد کو بڑھانے پر توجہ دی جو بالکل ناکام رہی۔ دوسرے ایک روزہ میچ کی وکٹ کو دیکھ کر ٹیم سلیکشن درست کرنا ہوگی ورنہ ٹیم کا نتیجہ کوئی مختلف نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن