• news

ون ڈے قومی ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ ‘ لاہور لائنز نے فیصل آباد وولفز کو شکست

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے میں مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ لاہور لائنز، کوئٹہ بیئرز، کراچی زیبراز، سیالکوٹ سٹالینز، حیدرآباد ہاکس اور راولپنڈی ریمز کی ٹیموں نے میچز جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پہلے میچ میں راولپنڈی ریمز نے ایبٹ آباد فالکنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایبٹ آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے میر اعظم کی سنچری کی بدولت 5 وکٹوں پر 304 رنز بنائے۔ میر اعظم نے 134 جبکہ عدنان ریئس نے 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ راولپنڈی کی ٹیم نے بابر نعیم اور یاصم کے شاندار کھیل کی بدولت میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ بابر نعیم نے 92 اور یاصم مرتضیٰ نے 91 نمایاں سکور کیا۔ دوسرا میچ حیدرآباد ہاکس اور بہاولپور سٹیگزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں حیدرآباد ہاکس نے 126 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں حیدر آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے جس میں فیصل اختر نے 68، عظیم گھمن نے 64 اور تاج واسن نے 62 نمایاں رنز بنائے۔ جواب میں بہاولپور کی پوری ٹیم 164 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ تیسرے میچ میں سیالکوٹ سٹالینز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی ڈولفنز کو 14 رنز سے ہرا دیا۔ اس میچ میں سیالکوٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے تمام وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی ڈولفنز کی پوری ٹیم 165 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ چوتھے میچ میں کراچی زیبراز نے پشاور پینتھرز کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ پشاور کی ٹیم نے پہلے کھیلے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی کی ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فیصل اقبال نے 93 ناٹ آ¶ٹ نمایاں رنز بنائے۔ پانچویں میچ میں کوئٹہ بیئرز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور ایگلز کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور کی ٹیم نے اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 260 رنز بنائے جس میں جہانگیر مرزا نے 59، سمیع اسلم نے 56 نمایاں رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ کی ٹیم نے ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بسمہ اﷲ خان نے 67 نمایاں رنز بنائے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور لائنز کی ٹیم نے فیصل آباد ولفز کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فیصل آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 191 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور کی ٹیم نے اظہر علی اور عمر صدیق کے شاندار کھیل کی بدولت ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن