پولیس اور واپڈا کے درمیان کبڈی میچ
صفدرآباد (نامہ نگار) صفدر آباد پولیس اور واپڈا کے درمیان کبڈی میچ 14 مارچ کو خانقاہ ڈوگراں سٹیڈیم میں ہو گا۔ آر پی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار چیمہ مہمان خصوصی ہونگے۔ صفدرآباد سرکل پولیس کے ڈی ایس پی احسان الٰہی کھوکھر نے بتایا کہ ڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار خان کی ہدایت پر میچ کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔