• news

ٹین پین باولنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کویت جائیگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی قومی باﺅلنگ ٹیم کویت اوپن ٹین پین باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج 12 مارچ کو کویت روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحمان اور وائس پریذنٹ علیم آغا نے کہا کہ ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن ہمیشہ اپنے خرچے پر انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیتی ہے، جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کی کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں۔ کویت میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم شبیر لشکر، اعجاز رحمان، ظفر اقبال، نسیم قریشی اور خواجہ احمد پر مشتمل ہے جبکہ آفیشلز میں ان کے مینیجر اعجاز شیخ ہوں گے۔ چیمپئن شپ 13مارچ سے 17مارچ تک کویت میں جاری رہے گی جس کا انعام125000 ڈالر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن