عامر میموریل کرکٹ کلب کے آل راونڈر نثار احمد کی شاندار کارکردگی، مین آف دی میچ ایوارڈ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) عامر میموریل کرکٹ کلب کے آل را¶نڈر نثار احمد نے لکھوڈیر جمخانہ کیخلاف دوستانہ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز کے عوض 5 کھلاڑی آ¶ٹ کئے اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے۔ میچ کے اختتام پر کلب کے پریذیڈنٹ کرنل شعیب احمد نے شاندار آل را¶نڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ خصوصی ایوارڈ دیا۔