• news

بی ایڈ کی ترقیاں بحال کی جائیں

مکرمی! 1997ءمیں بطور ای ایس ٹی ٹیچر ملازمت کا آغاز کیا۔ سال2000 میں بی ایڈ کرنے کے بعد بی ایڈ کی انکری مینٹس کیلئے اپلائی کیا۔ بعد ازاں مجھے دو اضافی انکری مینٹس دی گئی لیکن چند سال گزرنے کے بعد پتہ چلا کہ بی ایڈ کی ترقیاں تو سال1998ءمیں ختم کر دی گئیں تھیں لہذا جن حضرات نے یہ اضافی ترقیاں لے لی ہیں وہ واپس کریں۔ 2009 میں ٹیچر پیکج کے تحت مجھے گریڈ پندرہ دیا گیا۔ لیکن محکمہ خزانہ نے مجھے بی ایڈ کی ترقیاں سٹاپ کروا کر پندرہ سکیل دیا ہے۔ 2000 سے اب تک بی ایڈ کی انکری مینٹس کی رقم ایک لاکھ سے اوپر ہے ری فنڈ کا مطالبہ کیا گیا۔ میرے جیسے سینکڑوں ٹیچروں نے یہ اضافی ترقیاں لے رکھی ہیں۔ ان سب میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میری صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے استدعا ہے کہ ہمارے ساتھ ی ستم روا نہ رکھا جائے۔(محمد عرفان نورانی ایم اے ایم ایڈ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا نائب صدر انجمن اساتذہ پنجاب)

ای پیپر-دی نیشن