انفارمیشن ٹیکنالوجی کو توسیع دینے کی ضرورت
مکرمی !پنجاب کمپیوٹر سنٹرز ایسو سی ایشن نے تجویز دی ہے کہ ملک میں نئی قائم ہونے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ذریعے فاصلاتی نظام تعلیم کا طریقہ اپنا کر گورنمنٹ کالجز میں قائم ان کمپیوٹر سنٹروں کی خدمات سے بھر پور استفادہ کرنے کی غرض سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری پروگرام کے فوری اجراءاور دیگر کمپیوٹر لینگویجز،گرافک ڈیزائننگ، آٹو کیڈاور سافٹ وئیرڈیویلپمنٹ کی تربیت کے معیاری جدید کورسزایسے نامور ماہرین کی مشاورت اور رہنمائی سے شروع کئے جائیں جو سافٹ وئیر ڈیلویلپمنٹ کے ذریعے ملک کے لئے بھاری زرمبادلہ کمانے میںنمایاں کردارادا کر رہے ہیں۔ تاکہ نو جوان نسل تعلیم اورروزگار کے حصول کے لئے ٹھوکر یں کھانے کی بجائے اپنے پاﺅں پر خود کھڑے ہو کر ملک کو سلی کون ویلی میں تبدیل کر نے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ اسی طرح فنی مہارت سکھانے کی غرض سے حکومت کے تحت سکل ڈیولپمنٹ فنڈ اور دیگر اداروں کے تحت منعقدہ کمپیوٹر کور سز کا انعقاد بھی انہی کمپیوٹر سنٹروں کے ذریعے کیا جائے۔ (شہزاد احمد چوہدری لاہور)