• news

جس دور میں لٹ جائے غریبوں کی کمائی

مکرمی! گلدشت ٹاﺅن ضرار شہید روڈ1989 ءمیں ایل ڈی اے نے نقشہ منظور کر کے خود اس کو ڈویلپ کیا۔ ٹاﺅن سپانسر نے نہ قبرستان کیلئے اور نہ ہی مسجد کیلئے کوئی جگہ مختص کی بلکہ200 سال پرانے موضع چونگی دوگیج کے قبرستان کی 49 کنال اراضی نقشہ میں ظاہر کر دیا اور گلدشت ٹاﺅن کے مکینوں کیلئے ایک فٹ زمین بھی مختص نہ کی گئی چونگی کے200 سالہ پرانے قبرستان میںتوسیع کر کے ٹاﺅن کے نام کر دیا جو ہائی وے پر ٹاﺅن سے بالکل باہر ہے۔ گلدشت ٹاﺅن لاہور کا وہ واحد ٹاﺅن ہے جس کی نہ کوئی اپنی مسجد نہ ہے اور نہ ہی قبرستان۔ یہی وجہ ہے کہ ٹاﺅن کے باسی پارکوں اور رہائشی پلاٹوں میں نمازیں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ ہم حکام سے ملتمس ہیں کہ گلدشت ٹاﺅن کے معاملات پر خصوصی توجہ فرمائیں۔(انجینئر میاں محمد اکرم صدر گلدشت ٹاﺅن سوسائٹی فون 0333-4256862)

ای پیپر-دی نیشن