• news

ڈیرہ اسماعیل خان: پنچائت کے حکم پر 2 کمسن بچیوں کو ونی کردیا گیا

ڈی آئی خان (نوائے وقت نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پارک میں پنچائت کے حکم پر 2 کمسن بچیوں کو ونی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق رمضان نامی شخص نے نعمت اللہ کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔ نعمت اللہ نے 8 افراد پر مشتمل پنچائت بلالی اور پھر پنچائت نے رمضان کی 13 سال کی بہن اور 2 سال کی بیٹی کو نعمت اللہ کے بیٹوں سے ونی کردیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن