• news

سانحہ بادامی باغ غیر ملکی قوتوں کی کارستانی ہے: لطیف رانا

لاہور (پ ر) سانحہ بادامی باغ غیر ملکی قوتوں کی کارستانی ہے جو ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے میڈیا سیل کے انچارج محمد لطیف رانا نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ توہین رسالت کے مجرم کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں لیکن بے گناہ لوگوں کے گھروں کو جلانا کسی طور پر بھی درست اقدام نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن