شرپسندوں نے جوزف کالونی نہیں، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا : چودھری غلام عباس
لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر چودھری غلام عباس نے کہا ہے کہ شرپسندوں نے جوزف کالونی نہیں پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا۔ اگر اس سانحہ کو پاکستان کے اسلامی جمہوری تشخص کیخلاف ایک گہری سازش قرار دیا جائے تو بیجا نہیں ہوگا۔ پاکستان اس قسم کے سانحات اور واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، سانحہ میں ملوث شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔