ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا گستاخانہ و فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت کے خلاف مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحفظ ختم نبوت فورم کے کارکنوں نے ساندہ کے بعد رائل پارک میں قادیانی پریس سے نبی کریم اور صحابہ کرامؓ و اہلبیتؓ کے بارے گستاخانہ و فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے پر شدید نعرہ بازی کی۔ قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان‘ قاری محمد رفیق‘ محمد طاہر‘ عبدالرزاق‘ میاں محمد اویس‘ رانا محمد طفیل اور محمد انیس شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ مواد کے قادیانی ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔