الاخیار فاونڈیشن سندر شریف کے زیراہتمام فری آئی کیمپ
لاہور (پ ر) الاخیار فاونڈیشن سندر شریف کے زیراہتمام لاہور میں ٹاون شپ اور عرفانیہ میڈیکل سنٹر شالیمار لنک روڈ پر فری آئی کیمپ منعقد کئے گئے جس میں مریضوں کو آنکھوں کا مفت چیک اپ مفت علاج‘ مفت ادویات اور آنکھوں کے مفت آپریشن کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ فری آئی کیمپ کا افتتاح سجادہ نشین سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے کیا۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے صدر اخیار حبیب عرفانی بھی موجود تھے۔