• news

ق لیگ کے رہنما چودھری مہدی حسن بھٹی کیخلاف ایک کروڑ روپے کی گیس چوری کا مقدمہ درج

جلالپوربھٹیاں، حافظ اباد (نامہ نگار) پولےس تھانہ سکھیکی نے سی اےن جی اسٹےشن پر گےس چوری کے الزام مےں ق لیگ کے وفاقی وزےر ورکس چودھری لےاقت عباس بھٹی کے بھائی ق لیگ کے ضلعی صدرو سابق اےم اےن اے چودھری مہدی حسن بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔ سوئی ناردرن گےس پائپ لائنز گوجرانوالہ کے سینئر انجنےئر رائے محمد اعظم کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمہ مےں الزام عائد کےا گےا کہ مسلم لےگ (ق) کے سابق اےم اےن اے چودھری مہدی حسن بھٹی نے سکھےکی مےں اپنے عباس سی اےن جی اسٹےشن پرسوئی گےس کے مےٹر پر ٹمپرنگ کر کے1کروڑ سے زائد کی گےس چوری کی۔پولےس نے سابق اےم اےن اے کے خلاف گےس اےکٹ 2011کے تحت زےر دفعہ 462.E کے تحت مقدمہ درج کرلےا ہے۔ سوئی گےس کے انجینئر محمد اعظم کا کہنا ہے کہ اےم اےن اے کے سی اےن جی اسٹےشن کا ٹمپر شدہ مےٹر لےبارٹری بھجوا گےا تھا جہاں ٹمپرنگ ثابت ہونے کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کےا گےا۔ دوسری جانب سی اےن جی کے مسلح ملازمےن نے کورےج کرنے کےلئے گئے ہوئے میڈیا کے کیمرہ مین کے کیمرے چھین لئے۔

ای پیپر-دی نیشن