سپریم کورٹ واقعہ بادامی باغ از خود نوٹس کی آج دوبارہ سماعت کریگی
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سانحہ بادامی باغ پر لئے گئے از خود نوٹس کی (آج) بدھ کو دوبارہ سماعت کریگا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنی رپورٹ میں وجوہات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کئی معاملات بارے وضاحت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت (آج) تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔