”17 مارچ کو لیاقت باغ میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا“ طاہر القادری کی وطن واپسی
اسلام آباد (آن لائن) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کینیڈا سے وطن پہنچ گئے۔ وہ چند روز قبل طبی معائنے کیلئے کینیڈا گئے تھے۔آئندہ لائحہ عمل کا اعلان 17 مارچ کو کروں گا۔ جب تک بدعنوان حکمران موجود ہیں دہشتگردی جاری رہے گی۔ اگر الیکشن سابقہ نظام کے تحت ہوا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔ الیکشن میں چوروں، ڈاکوﺅں کو مسترد کرناہو گا۔ نگران سیٹ اپ میں کوئی دلچسپی نہیں۔ نظام کی تبدیلی کیلئے بہت بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ 17 مارچ کو لیاقت باغ میں جلسہ کرکے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔