• news

حکومت کا جاتے جاتے افسروں کو ترقی دینے کا فیصلہ، منظور نظر افراد کی لسٹ تیار

اسلام آباد (آئی این پی) افسروں کی ترقیوں کےلئے اعلیٰ اختیارتی بورڈ کا اجلاس آئندہ دو روز کے دوران کسی بھی وقت متوقع ہے، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے یہ اجلاس حکومت کے جاتے جاتے بعض منظور نظر افسران کوگریڈ21سے 22میں ترقی دینے کےلئے بلایا ہے، افسران کی اے سی آرز مکمل نہ ہونے کے باعث پیر کو ہونے والا اجلاس موخرکردیاگیا۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گریڈ21کے مخصوص افسران کی لسٹ تیارکرلی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ دو روزکے دوران ورکنگ پیپر کی تیاری کویقینی بنایا جائے تاکہ 16مارچ سے قبل بورڈمیٹنگ کی جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن