برطانیہ: غیر اخلاقی حرکات پر سابق وزیر توانائی اور انکی سابق اہلیہ کو 8 ماہ قید کی سزا
لندن (رائٹر) سابق برطانوی وزیر توانائی کرس ہیونے اور ان کی سابق بیوی کو عدالت نے غیر اخلاقی حرکات پر 8 ماہ کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ دونوں پر الزام تھا کہ وہ ڈرائیونگ کے قوانین کا احترام نہیں کرتے اور غلط کاموں میں ملوث ہیں۔ جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کرس ہیونے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے بلندی سے زمین پر آگرے ہیں سابق برطانوی وزیر کا سیاسی کیرئیر بھی تباہ ہو گیا۔