• news

گوجرانوالہ: مخالفوں نے 9 بچوں کے باپ کو قتل کر کے نعش جلا ڈالی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 9 بچوں کے باپ کو قتل کرنے کے بعد نعش کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی تھیٹر کے مالک رانا انور نے 2009ءمیں کاروباری رنجش پر اپنے پارٹنر مٹھو نامی شخص کو قتل کر دیا تھا جس پر عدالت نے جرم ثابت ہو جانے پر ملزم کو سزا کا حکم سنایا تھا۔ بعدازاں انور کا سسر اسلم جو کہ تھیٹر کے اندر ہی رہائش پذیر ہو گیا جسے گذشتہ روز مخالفین اعجاز اور شاہد وغیرہ نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس دوران ملزموں نے نعش کو آگ بھی لگا دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او محمود گورائیہ کا کہنا تھا کہ مقتول کے کپڑوں کو آگ بھی لگی ہوئی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن