• news

شہباز شریف کا نگران حکومت کیلئے راجہ ریاض کو مشاورتی خط

لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے نگران حکومت کیلئے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد کو مشاورتی خط لکھ دیا۔ منگل کے روز لکھے جانیوالے اپنے خط میں شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے جسٹس (ر) عامر رضا خان اور خواجہ ظہیر کے نام تجویز کئے ہیں اور کہا ہے کہ میں اپوزیشن لیڈر کے جوابی خط کا منتظر ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بھی پانچ سالہ حکومت کے دوران عوام کی خدمت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور میں آئینی طور پر نگران حکومت کے قیام کیلئے مشاورت کا پابند ہوں جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خط مل گیا ہے۔ اپوزیشن سے مشاورت کر کے 3 دن میں جواب دینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن