• news

بی کام کی طالبہ سمیت ڈکیت گینگ کی 3 ارکان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور (نامہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام پورہ کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے مقدمہ میں ملوث خاتون ڈکیت گینگ کی سرغنہ بی کام کی طالبہ صباءاور اس کی دوساتھیوں کلثوم اور ریحانہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق تین لڑکیوں نے رشید کے گھر کھیر دینے کے بہانے داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔ پولیس نے ڈاکو لڑکی صباءکو گرفتا کیا تو اس نے بتایا کہ وہ ایک مقامی پرائیویٹ کالج میں بی کام کی طالبہ ہے۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے گلشن راوی سے صباءکے گھر چھاپہ مار کر دو سگی بہنوں کلثوم اور ریحانہ کو گرفتار کر لیا جو جڑانوالہ کی رہائشی ہیں جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس علاقوں میں اپنے ایک ساتھی جس کا نام حسنین ہے کے ہمراہ گھروں میں مختلف بہانوں سے داخل ہو کر لوٹ مار کرتی ہیں اور انہوں نے گینگ بنا رکھا ہے۔ پولیس نے ان خواتین سے 15 تولے زیورات برآمد کئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ شہر میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ڈیفنس، گلبرگ اور نواب ٹاﺅن اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے بھی ان ڈاکو خواتین کی شناخت کی ہے کہ اس گروہ نے ان کے گھروں میں بھی وارداتیں کی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن