• news

ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ایل پی جی کوٹہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ایل پی جی کوٹہ کیس کے درخواست گزار خواجہ آصف اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا مقدمہ 25مارچ کے بعد سماعت کےلئے مقرر کیا جائیگا۔ خواجہ آصف نے موقف اختیار کیا کہ 25مارچ کے بعد انتخابی مہم شروع ہو جائیگی۔ حلقے میں جانا ہو گا۔ چیف جسٹس نے کہا آپ نے عوام کی اتنی خدمت کی، انتخابی مہم کی کیا ضرورت ہے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن