• news

انتخابی نشانات: مزید 11 سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمشن میں درخواستیں جمع کرا دیں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف‘ تحریک تحفظ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ سمیت مزید گیارہ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں‘ نومنتخب سینیٹر عبدالقیوم سومرو نامکمل کاغذات کیس اور رکن اسمبلی جمشید دستی جعلی ڈگری کیس میں بھی آج کمیشن میں پیش ہوں گے۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کل 227 سیاسی جماعتوں میں سے اب تک 56 سیاسی جماعتوں نے ڈیڈ لائن 15 مارچ ختم ہونے سے تین روز قبل انتخابی نشانات کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تحریک تحفظ پاکستان نے میزائل‘ اے پی ایم ایل نے عقاب، توپ اور گھوڑے، اور تحریک انصاف نے بیٹ کے انتخابی نشان کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کو عقاب کا نشان ملنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پی پی نے ابھی تک انتخابی نشان کیلئے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔ متحدہ نے پتنگ کا نشان مانگا ہے، عوامی تحریک کو چاند کا نشان مل چکا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن