بہاولپور، غلط پارکنگ پر چالان، سول جج ٹریفک اہلکار پر گرم، وردی اتروانے کی دھمکیاں
بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) غلط گاڑی پارک کرنے پر بہاولپور میں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے سول جج کا چالان کر دیا۔ چالان کرنے پر سول جج برہم ہو گئے اور ٹریفک پولیس اہلکار کی وردی اتروانے کی دھمکیاں دینا شرع کر دیں۔ سول جج نے مبینہ طور پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے باہر غلط پارکنگ کی تھی۔