ممبئی : سمندر میں کیبل کٹنے سے بھارت اور پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی شہر ممبئی کے قریب سمندر میں کیبل کٹنے سے بھارت اور پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز 10سے 20فیصد متاثر ہوئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق سب میرین کیبل کی جمعہ کو کٹنے کی اطلاع ملی۔ سب میرین کیبل کے عالمی کنسورشیم کی تکنیکی ٹیم نے نقص ڈھونڈ لیا ہے۔ ماہرین زیرسمندر کیبل کی مرمت کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔