• news

خیبر پی کے میں نئے گورنر کا تقرر، پشاور ہائیکورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے، کے نئے گورنر انجینئر شوکت اللہ کے تقرر کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں گورنر کے تقرر کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد جس شخص کا ووٹ خیبر پی کے میں رجسٹرڈ نہیں وہ گورنر نہیں بن سکتا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کے ووٹ سے متعلق وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔ گورنر خیبر پی کے انجنیئر شوکت اللہ خان نے اپنا ووٹ پشاور منتقل کروا لیا۔ ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق گورنر شوکت اللہ باجوڑ ایجنسی کے رہائشی ہیں۔ اب پشاور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ گورنر شوکت اللہ خان کا ووٹ پشاور کے علاقے محال تیرائی کے حلقے میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن