گوجرانوالہ: غلط ٹیکہ لگنے سے خاتون ہلاک، ورثاءکی توڑ پھوڑ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سول ہسپتال میں معمر خاتون کی مبینہ غلط انجکشن لگنے کے باعث ہلاکت پر ورثاءنے شدید احتجاج کرتے ہوئے وارڈ کو میدان جنگ بنا ڈالا جبکہ ایم ایس نے توڑ پھوڑ ہونے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ بتایا گیا ہے کہ جلیل ٹاﺅن کی 70 سالہ سکینہ بی بی کو کولھے کی ہڈی ٹوٹ جانے کے باعث طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے وارڈ نمبر 9 میں لایا گیا جہاں پر معمر خاتون علاج کے دوران دم توڑ گئی جس پر سکینہ بی بی کے ورثاءنے ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے طیش میں آ کر وارڈ کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ دیئے۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور سٹاف نے کمروں میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ سکینہ بی بی کی ہلاکت غلط انجکشن لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ بعدازاں وہ نعش کو وہاں سے لے کر چلے گئے۔