کوئٹہ کیلئے پروازوں کی تاخیر اور منسوخی بلوچستان حکومت کا پی آئی اے سے احتجاج
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں میں مسلسل تاخیر اور اکثر کے منسوخ ہونے کے رجحان پر ائرلائن سے تحریری طور پر احتجاج کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق گورنر بلوچستان کے نوٹس لینے پر چیف سیکرٹری نے ایم ڈی پی آئی اے کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے شیڈول میں بلوچستان کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ اکثر پروازیں منسوخ کرنے سے سرکاری حکام اور لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔