سیف سٹی معاہدے سے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی: وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بحریہ ٹاﺅن اور امریکی سرمایہ کار گروپ کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ معاہدہ ملکی تاریخ کا سنگ میل ہے۔ معاہدے سے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ یہ بات انہو ں نے بحریہ ٹاﺅن لاہور اور امریکی سرمایہ کار گروپ سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے۔