اعظم ہوتی نے خرچ دینا بند کر دیا، چیف جسٹس نوٹس لیں، مبینہ اہلیہ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی اےن پی) سابق وفاقی وزیر مواصلات اعظم خان ہوتی کی مبینہ اہلیہ اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیرحیدر خان کی سوتیلی ماں ہونے کی دعویدار شمیم اختر نے کہا ہے کہ اعظم خان ہوتی جب سے سینیٹر بنے مجھے مسلسل دھوکہ دے رہے ہیں، مجھ پر حکومتی جبر کیا گیا ، خرچہ دینا بند کر دیا گیا ، گھر خالی کرنے اور گاڑیاں واپس کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر اور چیف جسٹس سپریم کورٹ نوٹس لیکرمجھے انصاف دلوائیں۔