جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نگران وزیراعلی سندھ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے
کراچی (سالک مجید/ وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس زاہد قربان علوی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کے نام کو حتمی پینل میں شامل کر لیا۔ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی سے صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے مختلف امور پر تفصیلی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ جسٹس زاہد قربان علوی کو پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے 2011ءمیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے لئے بنائے گئے عدالتی کمشن کا سربراہ بھی مقرر کیا تھا۔