خیبر پی کے: نگران وزیراعلیٰ کے دو ناموں پر اتفاق
پشاو (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دو ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی اور قائد حزب اختلاف اکرم درانی کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے تقریباً تین گھنٹے مشاورت جاری رہی جس میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا