• news
  • image

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں 6 نئے عالمی ریکارڈ قائم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام صوبہ میں جاری پنجاب یوتھ فیسٹیول میںمزید چھ نئے عالمی ریکارڈ قائم ہو گئے ہیں جنہیں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے تسلیم کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز گینیز ٹیم کی موجودگی میں 9 نئے عالمی ریکارڈز کے لئے کوشش کی گئی نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے ان ایوٹنس کے دوران سب سے پہلے ایک منٹ میں کھلاڑیوں کے مابین زیادہ سے زیادہ ہاکی پاسز کے لئے کوشش کی گئی جس میں مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ایک منٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ ہاکی پاسز دینے کے مقابلے میں 43پاس دیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا گیا۔ اس تاریخی ایونٹ میں میں حصہ لینے والوں میں فیصل رشید،حافظ سعید الحسن،حسن عبید،شاہ رخ طارق،علی رضا،محمد وسیم سرور،علی بٹ،سلطان اشرف،اویس الرحمان،محمد اظفر،عاطف بیگ،انیل خان،مالوف مصطفے،علی مرتضی،سلمان رزاق،محمد عدنان اشفاق،عمران اطہر،عباس،عامر بشیر اور مظہر شامل تھے عالمی ریکار ڈ کے سلسلہ کی گئی جو کچھ ٹیکنکل وجوہات کی بنا پر کامیاب نہ ہو سکی مگردوسری کوشش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی زبردست پرفارمنس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ تین منٹ کی979.2 میٹرہاکی ڈریلنگ کے دوران گیند کو مسلسل اپنے پاس رکھ کر زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا ۔ ایک منٹ کے دوران سر کے ساتھ زیادہ سے بوتلوں کے ڈھکن کھولنا تھا اس مقابلے میں شرکت کرنے والے  نے جرمنی کے شخص کا24 بوتلوں کا ریکارڈ 40بوتلیں کھول کر توڑ دیا اور گینیز بک میں نام درج کرالیا ۔پنجاب سٹیڈیم جمنیزیم میں امین سلیم کی اگلی کوشش بھی کامیاب رہی جس میں دنیا کے سب سے بڑے سیکوئنس موزیق بنانے کا اعزاز بھی امین سلیم نے پاکستان کو دلوا دیا انھوں نے گینیز وولڈ ریکارڈ میں وزیر اعلی میاں شہباز شریف کا6.2 سکوئر میٹر کا موزیک بنایا جس میں 3 لاکھ ستارے استعمال کئے گئے تھے ۔ اگلے ہونے والے ایونٹ کے دوران محمد حفیظ نے کم سے کم وقت میں انسانی مجسمے کو لباس پہنانے کے لئے نے کوشش کی جس کی پہلی کوشش ناکام رہی اور وہ آج دوبارکوشش میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔گیننیز ٹیم کے نمائندہ کارلوس نے اس ایونٹ کے بعد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے کی جانے کی اگلی کوشش ایک منٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ بیڈ منٹن پاسز دینے کی کوشش کو مانیٹر کیا جس کے دوران واجد اور عتیق نے ایک منٹ میں 123پاسز دیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ ناریل کو ہیڈ کک کرنا تھا اس ایونٹ میں50 ناریل کو کک لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔اس سے قبل پاکستان کے پاس 11 عالمی ریکارڈز موجود ہیں جو دسمبر میں یوتھ فیسٹیول 2012 کے دوران ہی بنائے گئے تھے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن