باسکٹ بال کوچ میچ فکسنگ کے سکینڈل میں گرفتار
سی¶ل (سپورٹس ڈیسک) جنوبی کوریا میں باسکٹ بال کے کوچ کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کانگ ڈونگ ہی کو جوکہ پیشہ ڈونگ بو پردی باسکٹ بال ٹیم کا کوچ ہے، حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کو کانگ پر دو قمار بازوں کی طرف سے 42,850 ڈالر کے بدلے میں 2011ءکے اوائل میں چار کھیلوں میں دھاندلی کرنے کا شبہ ہے۔ جنوبی کوریا کی دو مشہور کھیلیں فٹبال اور باسکٹ بال خود ان کے اپنے میچ فکسنگ سکینڈلوں کی وجہ سے بدنمائی کا داغ بنی ہوئی ہیں۔ تحقیقات کے نتیجے میں دو کھلاڑیوں اور ایک سابق کوچ نے اپنی جان لے لی اور عالمی گورننگ باڈی فیفا کو جنوبی کوریا کے درجنوں کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی۔