• news

ٹیسٹ میچ میں کسی ملک کی پانچ سنچریاں، سری لنکا نے چوتھی بار کارنامہ سرانجام دیا

گال (آئی این پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن اور بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے سنچریوں کے ڈھیر لگا دئیے۔ دونوں جانب سے مجموعی طور پر 8سنچریاں بنائی گئیں جن میں سے پانچ سری لنکن بلے بازوں نے بنائیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ چوتھاموقع ہے کہ کسی میچ میں ایک ملک کے 5بلے بازوں نے 5سنچریاں بنائی ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان نے بنگلہ دیش کےخلاف انجام دیا تھا۔ اب سری لنکن بلے بازوں نے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف قائم کیا ہے اس طرح ویسٹ انڈیز کےخلاف دو بار حریف ٹیموں کے بلے بازوں نے میچ میں پانچ سنچریاں سکور کیں۔

ای پیپر-دی نیشن