• news

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نگران وزیراعظم کے تقرر پر مخمصے کا شکار

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملہ پر مخمصے کا شکار ہوگئی ہے۔ حکومت کے لئے چودھری نثار علی خان کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لئے بھجوائے گئے تین ناموں میں سے کسی ایک کو قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نظر نہیں آتا حکومت کے لئے آئین کے آرٹیکل 224 اے پر عمل درآمد سے قبل نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے کے لئے 3 روز کی مدت رہ گئی ہے۔17مارچ 2013 کے بعد اپوزیشن لیڈر دو نام تجویزکریں گے۔ اتفاق رائے نہ ہونے پر پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔آخری فیصلہ الیکشن کمشن کو کرنا پڑے گا۔آئندہ دو تین روز میں سندھ اور بلوچستان میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری کا تنازعہ ختم نہ ہوا تو ایک ہی روز صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانا ممکن نہیں رہے گا۔
پیپلز پارٹی/ مشکل

ای پیپر-دی نیشن