سرکاری خزانہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری خزانہ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا۔ سرکاری خزانے سے بلااعتراض فنڈز نکالنے کی منظوری وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دی تھی۔ سیکرٹری قانون یاسمین عباسی نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے منع کر دیا۔ سیکرٹری قانون نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ خزانے سے بلااعتراض رقم کا اجراءشق 169 کی خلاف ورزی ہے۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا۔
خزانہ/ نوٹیفکیشن