لاہور میں ڈاکے‘ مال روڈ پر منی چینچر قتل‘ پچاس لاکھ روپے لوٹ لئے
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ شاہراہ قائداعظم، جی پی او چوک اشارے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے منی چینجر کو قتل کر کے 50لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ حافظ آباد کا رہائشی 5بچوں کا باپ 45سالہ عامر بشیر شیخ منی چینجر اور پرائز بانڈز کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔ گذشتہ روز وہ 50لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ و رقم ایک بیگ میں ڈال کر رکشہ پر پرانی انارکلی کے علاقے میں شاہراہ قائداعظم پر جی پی او چوک کے قریب جا رہا تھا۔ رکشہ اشارے پر رکا تو موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور رکشہ سوار عامر بشیر شیخ کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور رقم و پرائز بانڈ والا بیگ چھین کر فرار ہو گیا۔ زخمی عامر بشیر شیخ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ علاوہ ازیں جی پی او اشارے میں فائرنگ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ ادھر گرین ٹاو¿ن کے علاقہ ملٹری اکاﺅنٹس سوسائٹی کے رہائشی افضل نوید کے گھر مےں ایک خاتون سمےت چار ڈاکوو¿ں نے داخل ہو کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےر غمال بنا کر ساڑھے سات لاکھ روپے نقدی، طلائی زےورات اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ صدیق ٹریڈ سنٹر کے قرےب لندن پلٹ عمران اور اس کے بھائی سے پولیس وردےوں مےں ملبوس دو ڈاکوﺅں نے 5 لاکھ مالیت کی ملکی و غےر ملکی کرنسی لوٹ لی۔ لوئر مال توحید نگر روڈ پر ڈاکوو¿ں نے عادل اور اس کے بیٹے سے ہزاروں روپے نقدی، دو موبائل فون اور موٹر سائےکل لوٹ لی۔ مسلم ٹاو¿ن مےں دو ڈاکوو¿ں نے محمد علی سے موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور 13 ہزار روپے لوٹ لئے ۔چوروں نے مصطفی ٹاو¿ن کے رہائشی امیر خان کے گھر سے ساڑھے 11لاکھ روپے، اچھرہ مےں قاسم کی سنار کی دکان سے دس لاکھ روپے، ستو کتلہ حاکم چوک مےں شاہدہ کے بوتےک سے نو لاکھ روپے مالےت جبکہ نواب ٹاو¿ن جوہر ٹاﺅن مےں شفاقت کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے غالب مارکیٹ سے امان، سمن آباد سے ےاسر، مغلپورہ سے رفیق، جوہر ٹاو¿ن سے ناصر کی گا ڑےاں جبکہ اسلام پورہ سے امجد اور احمد، گوالمنڈی سے عدنان، ریس کورس سے ثاقب اور ریاض، اقبال ٹاو¿ن سے بلال، سٹی را ئیونڈ سے ادریس، فیکٹری اےرےا سے عابد نور، علی شان اور عابد علی، شادمان سے عباس، لیا قت آباد سے سلیم اور عرفان کی موٹر سائیکلےں چوری کر لےں۔
ڈاکے