جعلی ڈگری، الیکشن کمشن کا جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم، نااہلی کا امکان
اسلام آباد + خان گڑھ (نامہ نگار + آن لائن) الیکشن کمشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس کی تحقیقات کیلئے ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کر دیا اور بعض اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ انتظامیہ کو بھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے کہا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمشن نے سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 178 مظفر گڑھ نوابزادہ افتخار احمد خان کی درخواست پر سماعت کے بعد جمشید احمد دستی کیخلاف جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا ہے۔ جس کے باعث جمشید دستی کے نااہل ہونے کے امکان ہیں۔
جمشید دستی