پنجاب یونیورسٹی : شعبہ باٹنی، اپلائیڈ سائیکالوجی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی اور ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ باٹنی میں ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی شعبہ کے چیئرمین اور پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار پرویز ڈاکٹر خان راس مسعود تھے جبکہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ڈاکٹر عاصمہ ذوالفقار نے کیا۔ فیکلٹی ممبران اور طلباءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خان راس مسعود نے کہا کہ انسان کی شخصیت کو بنانے میں کھیلیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی میں منعقد کی گئی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور، چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منصور سرور نے کہا کہ کھیل انسان کو ہار جیت کا ہنر سکھاتے ہیں۔ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس کے مقابلے، لڈو، کیرم، رسہ کشی اور دیگر کھیلیں شامل ہیں۔