رومانٹک فلمیں بنا کر پاکستانی فلم انڈسٹری کو سہارا دیا جا سکتا ہے : نور
لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار نور نے کہا ہے کہ ڈنڈے سوٹے کی بجائے رومانٹک فلمیں بنائی جائیں تو پاکستانی انڈسٹری کو سہارا دیا جا سکتا ہے‘ آج کل لوگ پنجابی کی بجائے اردو فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں‘ میں ٹی وی ڈراموں میں دھڑا دھڑ کام کی بجائے صرف معیاری کو ترجیح دوں گی۔