موجودہ دور میں میرے مقابلے کی کوئی اداکارہ نہیں: ندا چوہدری
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میرے مقابلے کی کوئی اداکارہ نہیں‘ اس وقت تھیٹر پر جتنی بھی اداکارائیں کام کر رہی ہیں وہ اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن میرا کسی سے موازنہ نہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ وہ فحش ڈانس کرتی ہیں ۔