ڈنگ ٹپاﺅپالیسی سے فلم انڈسٹری میں کام نہیں چلے گا : صائمہ نور
لاہور(آئی این پی) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ ڈنگ ٹپاﺅ ایجنڈے سے صرف عارضی طور پر انڈسٹری کو سہارا دیا جا سکتا ہے‘ ہیرو کوئی بھی ہو اگر فلم کا سکرپٹ معیاری ہو تو کامیاب ہو جاتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں آج بھی شوبز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی ملک سے کم نہیں لیکن اسے بدقسمتی کہا جائے یا کچھ اور کہ انڈسٹری کے بعض لوگ ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حالات میں بہتری نہیں آ رہی۔