• news

سٹیج ڈرامہ ”دولہا دس لاکھ کا“ میں وجیہہ اور عروج کے مشترکہ ڈانس پر مبنی گانے نے دھوم مچا دی

 لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایت کار قیصر جاوید کے سٹیج ڈرامہ ”دولہا دس لاکھ کا“ میں وجیہہ اور عروج کے مشترکہ ڈانس پر مبنی گانے نے دھوم مچا دی‘ شائقین بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ الحمراءمیں جاری سٹیج ڈرامہ ”دولہا دس لاکھ کا“ انتہائی کامیاب جا رہا ہے اور گزشتہ رات اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ڈرامہ دیکھنے کیلئے آنیوالے شائقین کی بڑی تعداد نے اداکارہ وجیہہ اور عروج کے مشترکہ گانے پر نشستوں پر کھڑے ہو کر بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن