پری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: آزار نیکا‘ شراپوا‘ سٹوسر‘ وزنائیکی ‘ کربر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
کیلیفورنیا (اے پی پی) سربیا کے بین لاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی چیمپئن نوویک جوکووچ اور برطانوی اولمپک چیمپئن اینڈی مرے پری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز، کیلیفورنیا میںجاری مینز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں سربیا کے بین لاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی چیمپئن نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے گریگور دیمٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-4) اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ نوویک جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو 67 منٹ میں شکست دی۔ ایک اور میچ میں انگلینڈ کے تھرڈ سیڈ اینڈی مرے نے تائیوان کے لیوین سن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے چوتھے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کے جوویلفرائیڈ تسونگا نے امریکہ کے میر ڈی فیش کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(7-4) اور 7-6 سے ہرا دیا۔ تیسرے راﺅنڈ میں سربیا کے بین لاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی چیمپئن نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے گریگور دیمٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4) اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ نوویک جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو 67 منٹ میں شکست دی۔ ایک اور میچ میں انگلینڈ کے تھرڈ سیڈ اینڈی مرے نے تائیوان کے لیوین سن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے چوتھے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس کے جوویلفرائیڈ تسونگا نے امریکہ کے میر ڈی فیش کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(7-4) اور 7-6 سے ہرا دیا۔