بلوچستان ہائیکورٹ نے طارق مگسی کو صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بحال کرنے کا حکم دے دیا: سپیکر کا نوٹیفکیشن منسوخ
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے نوابزادہ طارق مگسی کو اپوزیشن لیڈر بحال کرنے کے احکامات دے دئیے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفی مینگل پر مشتمل بنچ نے نوابزادہ طارق مگسی کی درخواست سماعت کےلئے منظور کر لی اور سپیکر بلوچستان اسمبلی مطیع اللہ آغا کے 21 فروری کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا۔ عدالت نے سابق سپیکر محمد اسلم بھوتانی کے نوابزادہ طارق مگسی کے بحیثیت اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔